سینٹ پیٹرز برگ (آن لائن) روس نے کہاہے کہ پاکستان کو تیل کی خریداری میں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی، ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جائیگی۔روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی کانفرنس کی سائڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو میں روسی وزیر توانائی نکولیشولگینوف نے کہا کہ پاکستان کو تیل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔ روسی وزیرِ توانائی سے جب پاکستان کے ساتھ چینی کرنسی میں تجارت سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جائے گی۔ انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بارٹر سپلائی کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی لیکن اس ضمن میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
Load/Hide Comments



