لاہور(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔تفصیلمطابق وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ملک میں متبادل ذرائع سے توانائی بالخصوص شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت نے متبادل ذائع بالخصوص شمسی ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے اقدمات یقینی بنائے ہیں۔شمسی سے نہ صرف کم لاگت بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکے گا۔پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی کے عمل کو تیز کرکے جلد اسے حتمی شکل دی جائے. اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، انجینئیر خرم دستگیر خان، سید نوید قمر، ریاض حسین پیرزادہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، معاونِ خصوصی جہانزیب خان، چیئرمین نیپرا اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو وزیرِ اعظم کے ملک گیر سولرآئیزیشن منصوبے پر پیش رفت اور متبادل ذرائع سے توانائی کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Load/Hide Comments



