لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا گیا۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قائد نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا، آئندہ الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، انشاء اللہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کارکنان کی محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک موثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی، پارٹی کارکنان عوامی رابطہ مہم شروع کر دیں۔
Load/Hide Comments



