اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتے بلکہ سچ اور صرف سچ بولتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات میڈ یا انٹرو میں کہی۔ مفتاح اسماعیل کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا تھا کہ جو لوگ اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ان کی (ن) لیگ میں کوئی جگہ نہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ اسلام آباد اپنے کچھ دوستوں سے ملنے کیلئے آئے تھے اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ رابطے کی کوشش بھی کرتے رہے۔ اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کے وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا اور ان کا اشارہ کس جانب ہے۔
Load/Hide Comments



