اسلام آباد،لندن(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کا اجلاس لندن میں طلب کر لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق لندن میں ہونیوالے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور دیگر رہنما شریک ہو ں گے۔اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا جبکہ ن لیک کے قائد میاں نواز شریف کی عام انتخابات سے قبل وطن واپسی پر مشاورت ہوگی،پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت ہو گی۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پنجاب سے ممکنہ امیدواروں کی فہرستیں نواز شریف کو پیش کریں گی۔
Load/Hide Comments



