70 ریلیف کیمپ بنادیئے گئے ہیں 62ہزار لوگوں کو کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہاہے کہ آج (جمعرات کو)سمندری طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، 70 ریلیف کیمپ بنادیئے گئے ہیں 62ہزار لوگوں کو کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان کو انسانی حقوق کے سبق نہ پڑھائیں جو ہمیں انسانی حقوق کا درس دے رہے ہیں وہاں بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہاکہ سمندری طوفان کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔ بدین ٹھٹھہ اور سجاول سے طوفان ٹھکرائے گا کل بروز جمعرات پاکستان کے ساحلوں سے ٹھکرائے گا 70سے زاہد کیمپ بن چکے ہیں 62ہزار لوگوں کو کیمپ میں پہنچایا ہے۔ کیمپوں میں سامان پہنچارہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ہر حال میں نکالیں گے۔عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ بل بورڈز اتارے جا رہے ہیں لوگ اپنے گھروں پر نصب سولر پینلز کا خیال رکھیں۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ جو ممالک اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں وہ ہمیں انسانی حقوق کک درس دے رہے ہیں۔ہم آئین و پاکستان کے مطابق چل رہے ہیں۔جیلوں میں قید جو قیدی وکیل نہیں رکھ سکتے ان کو وکیل کرکے دیں گے۔جیلوں میں کسی کے ساتھ ذیاتی نہیں ہوئی ہے۔پاکستان میں قانون ہے اور قانون کیمطابق چل رہے ہیں۔ دنیا ہمیں انسانی حقوق پڑھانا چھوڑ دے۔ ملک دشمن اس حوالے سے ٹویٹ کررہے ییں۔