اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے

اسلام آباد،لاہور(آن لائن) اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہر وں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے، لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفتروں اور گھر وں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق منگل کو وفاقی درالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، نارووال، پنڈی بھٹیاں، جہلم، راولپنڈی ،آزادکشمیر سمیت ملک کے مخلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے، ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی، گہرائی زیر زمین 10کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کا علاقہ تھا، زلزلے کی شدت کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے.