وزیراعظم شہباز شریف آج آذ ربائیجان کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ کو) آذ ربائیجان کے دورے پر روانہ ہونگے۔ انکے ا س دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گیس سمیت دیگر تجارتی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کل (جمعرات) اور جمعہ کا دن باکو میں گزاریں گے جہاں وہ آذ ری صدر سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ دو رے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف یادداشتوں پر دستخط اور معائدوں پر بات چیت ہو گی۔