پاکستان دوبارہ ٹیک آف کریگا،گھبرانے کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دوبارہ ٹیک آف کریگا،گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہے، عوام امید رکھے پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا۔ ملکی کی ترقی کیلئے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔ گزشتہ حکومت کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہمارشی معیشت 47ویں نمبر پر چلی گئی،موجودہ حکومت خراب معاشی صورتحال کی ذمہ دار نہیں ہے۔ہم نے ملک سے دہشتگرد ی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے،بجٹ کی بہتر ی کیلئے سفارشات کو کھلے دل سے سنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی کیپ کی جانب سے پوسٹ بجٹ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسحاق ڈار نے کہا میرے لیے ذاتی طور پر یہ ساتواں بجٹ تھا،اس بار بھی مختلف ایریاز پر فوکس کیا گیا۔پوسٹ بجٹ تجاویز کا خیر مقدم کروں گا۔یہاں بزنس کمیونٹی اور معیشت کو سمجھنے والے لوگ بیٹھے ہیں۔ماضی قریب میں معاشی طور پر حالات ساز گار نہیں رہے۔ہمارے پچھلے دور میں ملک معاشی طور پر ترقی کر رہا تھا۔2030 میں پاکستان کے جی 20 ممالک میں شامل ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں،اسحاق ڈار نے کہا کئی عالمی اداروں کے سربراہان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔وہ ایک مشترکہ کوشش تھی۔مگر اب دوبارہ مشکل صورتحال سے ملک دوچار ہے۔وزیر خزانہ نے کہا گزشتہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہ تھا۔۔2017 میں پاکستان دینا کی24 ویں بڑی معیشت تھی۔لوگ پاکستان کودیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے تھے۔ ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے مشکل اور غیر مقبول فیصلے کئے۔گزشتہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں تھا۔2017 میں میں دنیا کی ریٹنگ ایجنسی پاکستان کی ترقی کو تسلیم کر رہے ہیں۔2017میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد تھی۔ گزشتہ حکومت نے پاکستان دنیا کی 47ویں معیشت بنادیا۔ہم نے بہت بڑی سیاسی قیمت ادا کی ہے۔ دنیا میں اس وقت جیو پالٹکس چل رہی ہے۔پاکستان آگے جا سکتا ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔۔1998 میں ایٹمی قوت بننے کے بعد بھی ملک کو مسائل سے نکالا۔اس وقت بھی ہم نے 2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کیں ہمیں الزام تراشی کے بجائے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہا کہ بجٹ میں ہم نے زراعت کو نئی مراعات دی ہیں۔ آنیوالے دنوں میں زراعت کے شعبے کیلئے مزید مراعات دی جائیں گی.