شجاع آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 سال میں بننے والی جماعت 26 منٹ میں ریزہ ریزہ ہو گئی، جماعت اتنی رہ گئی ہے کہ چنگچی میں پوری آجائے گی،فوج کے خلاف بغاوت کیلئے نکلنے والا آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے، 9 مئی کے واقعات کی تکلیف ہوئی مگر اچھا ہوا ملک دشمن پہچانا گیا، انتشار اور فتنہ انجام تک پہنچ گیا،شہدا کی یاد گاروں کی توہین کرنے والوں کاعوام پیچھا کریں گے، یہ رعایت کے مستحق نہیں،ن لیگ کو رلانے والا باجماعت دھاڑیں مار کر رورہا ہے، نواز شریف جب واپس ا آئے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا مریم نواز نے کہا ہے کہ شجاع آباد والو آپ کو نواز شریف کا سلام، پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں، نوازشریف 7باریہاں آئے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے خود یہاں آئی ہوں، دوتہائی اکثریت والاوزیراعظم شجاع آباد سے اسلام آباد پہنچا تو مسنگ پرسن ہو گیا، نواز شریف کو دوبار عمرقیدہوئی، جلاوطنی ہوئی، 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف سے حکومت چھینی گئی، نواز شریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی، نواز شریف نے کبھی ملکی املاک کو جلانے کا نہیں کہا، درد تو اس کو ہو گا جو ملک کا بیٹا ہو گا۔ مریم نواز نے کہا کہ جو ملک بناتا ہے کیا وہ اسے جلا سکتا ہے، جنہوں نے ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے وہ انہیں نہیں جلا سکتے، لیگی قیادت نے کبھی نہیں کہا ملک میں آگ لگا دو، کئی بار ظلم کیا گیا مگر جلاؤ گھیراؤ کا نہیں کہا، شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں، ہمیشہ جمہوری جدوجہد سے انتقام کا سامنا کیا،جن ہاتھوں نے میٹروبس بنائی ہوکیاوہ میٹروبس جلاسکتے ہیں؟جن ہاتھوں نے سڑکیں تعمیرکی ہوں کیاوہ سڑکیں توڑسکتے ہیں؟جنہوں نے دہشت گردی ختم کی کیاوہ ملک کیساتھ دہشت گردی کرسکتے ہیں؟جوہاتھ ملک تعمیرکر سکتے ہیں وہ ملک نہیں توڑسکتے۔لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کرنل شیرخان کے بھائی نے کہایادگارہمارااثاثہ تھی اسے بھی جلادیا،جنہوں نے شہداء کی بے حرمتی کی کیاوہ کسی رحم کے مستحق ہیں؟شہداء کی توہین کرنے والے سن لیں قوم آخرتک تمہارا پیچھاکریگی، یہ قوم شہداء کی تذلیل کرنے والوں چین سے نہیں رہنے دے گی، ایک شخص اقتدار سے محروم ہوا تو اصلیت سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہدا کی یاد گاروں کی توہین کرنے والوں کاعوام پیچھا کریں گے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں، 9 مئی واقعات منصوبے کا ماسٹر مائنڈز زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔ اس نے سوچا فوج کو جھکا لے گا، مگر چال اْلٹی پڑ گئی، فوج کے خلاف بغاوت کے لیے نکلا تھا اب ان سے بھیک مانگ رہا ہے۔ لیڈر خود مشکلات برداشت کر لیتے ہیں کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دیتے، اس شخص نے نوجوانوں سے کتابیں چھین کر ماچس تھما دی،پٹرول بم تھمادئیے اس کے بچے لندن میں آرام سے بیٹھے ہیں۔ کہتا ہے ملک میں میرے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہے، اس ملک کوغیرمحفوظ بنانے والے سب سے بڑے فتنہ تم خود ہو، تکلیفیں میری قوم کیلئے،اپنے بچے محفوظ جگہ پر رکھے ہیں۔ ماسٹرمائنڈ کہتا ہے کارکنوں نے کردیاہوگامجھے نہیں پتا، تکبر میں دو دعوے کیے، کہتا تھا ان کو رلاؤ ں گا، ن لیگ کو رلانے والا باجماعت دھاڑیں مار کر رورہا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ 26 سال میں بننے والی جماعت 26 منٹ میں ریزہ ریزہ ہو گئی، اس کی جماعت اتنی رہ گئی ہے کہ چنگچی میں پوری آجائے گی، اس کو اب ووٹ ڈالنے کوئی نہیں آئے گا، نواز شریف جعلی مینڈیٹ کی پیداوار نہیں، جس کے جہاز میں جماعت بنی تھی اسی کے جہاز میں لوگ واپس گئے، یہ فتنہ دفن ہوگیا، اب بات کریں ملک کی ترقی کی، نواز شریف جب واپس ا آئے گا تو ملک ترقی کیلئے ٹیک آف کرے گا۔
Load/Hide Comments



