اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس آج (پیر کو) شام 4بجے منعقد ہوگا۔بجٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات، توجہ دلاو نوٹسز سمیت دیگر معمول کا ایجنڈا معطل رہے گا۔قائد حزب اختلاف راجہ ریاض بجٹ2023-24 پر عام بحث کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی۔عام بحث کے بعد کٹوتی کی تحاریک شروع ہوں گی جو چار دن جاری رہیں گی۔بجٹ کی منظوری کا عمل جون کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد موجودہ مالی سال کا ضمنی بجٹ منظور کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments



