اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مون سون سے پہلے طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے تباہی پر تشویش ہے،تمام متعلقہ اداروں کو چوک رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، ا پنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں لوگوں کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہوا،سوگوار لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ان حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں،انہوں نے کہا کہ پاک افواج، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ مقامی اداروں کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیاں قابل تحسین ہیں،سندھ کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مون سون سے پہلے ہی طوفانی ہواؤں، شدید بارشوں اور ان سے ہونے والی تباہی قابل تشویش ہے،آندھی، طوفانی بارشوں اور ڑالہ باری سے انسانوں، مویشیوں، کھڑی فصلوں، کمزور عمارتوں اور کچے گھروں کو شدید نقصان ہو رہا ہے، ہم نے تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو مزید ماحولیاتی واقعات کیلئے چوکنا اور تیار رہنے کی ہدایت کی ہے،ہم نے سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو سمندری طوفان بِپرجوائے کے حوالے سے بھی پیشگی ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کا سبب نہیں، باجود اس کے ہم ماحولیاتی تبدیلی کا “گراؤنڈ زیرو” بن چکے ہیں۔
Load/Hide Comments



