مانانوالہ(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے پیشن، تنخواہوں اور اجرت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مشکل حالات میں بجٹ فری ٹیکس پیش کرکے عوام کے دل جیت لیئے ہیں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے اور انشاء اللہ ملک کو درپیش مسائل سے جلد نجات مل جائے گی سابق سلیکٹڈ وزیراعظم نے نوجوانوں کی ذہین سازی کرکے ریاست کے خلاف سیاسی ایندھن کے طور پر استعمال کیا ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے آئندہ انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بنے گی سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن چوہدری محمود الحق جیسے جانثار ساتھی مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں جو پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ممبر قومی اسمبلی ن و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد عرفان ڈوگر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق آف مانانوالہ سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کا دور حکومت سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین اور بدترین دور تھا جس میں صرف سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ پوری قوم آج بھی بھگت رہی ہے 9 مئی ریاست مخالف پر تشدد واقعات سابق نالائق وزیراعظم کی عمران احمد نیازی کی سوچی سمجھی ریاست کے خلاف سازش تھی بلوائیوں کے ذریعے ملکی املاک اور آرمی تنصیبات کو جلایا گیا جو ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے ایسے واقعات میں ملوث ملک دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سابق ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری نے آپنے حلقہ پی پی 141 کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر میاں حمزہ شہباز نے چوہدری محمود الحق کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے جانثار ساتھی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیئے تیاری کریں اور حلقہ میں ترقیاتی کاموں اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
Load/Hide Comments



