پشاور (آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ سرپلس دینے کے معاہدہ پر دستخط کرد ئیے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں اور یہ معاہدہ مرکزی حکومت کو ارسال کردیاگیا ہے۔ معاہدے کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے صوبائی حکومت 95 ارب کا سرپلس بجٹ دے گی۔
Load/Hide Comments



