بجٹ، عام انتخابات کیلئے 48 ارب روپے کی رقم مختص

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے رقم مختص کر دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کیا۔ حکومت نے بجٹ میں عام انتخابات کیلئے رقم مختص کی ہے۔ دستاویز کے مطابق عام انتخابات کے لیے 48 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.