اسلام آباد (آن لائن)آئندہ مالی سال2023-24 کے بجٹ میں ڈالر باہر لے جانے کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر ٹیکس بڑھانے کی تجویزسامنے آئی ہے،بجٹ دستاویز کے مطابق کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ڈالر میں ادائیگیاں کرنے پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دستاو یز کے مطابق بجٹ میں تعمیراتی سامان کی سپلائی پر ٹیکس 4 سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے، کنٹریکٹرز پر 7 سال کے لیے ٹیکس 4.5 سے بڑھا کر 5.5 فیصد کرنے اور سالانہ 15 کروڑ سے 20 کروڑ روپے کے منافع پر ایک فیصد سپر ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



