وزیرا عظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں ملاقات کی ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا،بلوچستان عوامی پارٹی کا حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، خالد حسین مگسی، مولانا غفور حیدری، آغا حسن بلوچ، اسحاق ڈار، احسن اقبال، ڈاکٹر مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ اور منظور کاکڑ کمیٹی کے رکن ہونگے،کمیٹی آئندہ ہفتے میں تفصیلی مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی،چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیااوروزیر اعظم کی یقین دہانی پر بلوچستان عوامی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا،ملاقات میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ، رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر بلوچستان عوامی پارٹی خالد حسین مگسی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے بھی شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے جس اتحادی حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، بلوچستان کی ترقی، بلوچستان عوامی پارٹی سے مشاورت اور انکی رائے کے بغیر ممکن نہیں۔