اسلام آباد(آ ن لائن)آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، ڈالر یا کسی دوسری کرنسی کی ذخیرہ اندازی کرنیوالیکوسزادینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ آئندہ مالی کے بجٹ میں حکومت اہم قوانین متعارف کروانے جارہی ہے،ڈالر یا کسی دوسری کرنسی کی ذخیرہ اندازی کرنیوالے کوسزادینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کوقید،جرمانے کی سزا کیلئے قانون سازی کی جائیگی، نئے قانون کا اطلاق غیرملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہو گا،اسی طرح بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں،بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک ساتھ لاسکیں گے، بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر تک لانے والوں سے آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا،اس وقت پچاس لاکھ روپے یا اس کیبرابر کرنسی ذریعہ آمدن ظاہر کئے بغیر پاکستا ن لائی جاسکتی ہے.
Load/Hide Comments



