پاناما میں 435 پاکستانیوں کے نام تھے،افسوس کہ صرف ایک فرد کیخلاف فیصلہ ہوا،سراج الحق

اسلام آباد (آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں، کرپشن کے ناسور کے خلاف جدو جہد ہر ایک پر لازم ہے،پانامہ لیکس کی خبر میں 436پاکستانیوں کا نام تھا،جماعت اسلامی کے اس پر سب سے پہلے کاروائی کی درخواست کی تھی،افسوس کے صرف ایک فرد کے خلاف فیصلہ ہوا،435 افراد کے خلاف کچھ بھی نہ ہوا،پانامہ لیکس کے دو ججز چیف جسٹس بنے لیکن کچھ نہ کیا،ملک میں احتساب کے ادارے کیا کر رہے ہیں؟ایف آئی اے،نیب اور دیگر اداروں نے کیا کام کیا؟جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہمارے ان اداروں نے کچھ بھی نہیں کیا،حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں،اپوزیشن کے خلاف تمام ادارے تیز ہوجاتے ہیں،چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اپنا فرض پورا کرے،انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی فاقہ چل رہا ہے،کچھ لوگوں کے مال و دولت میں اصافہ ہو رہا ہے،یہ عوام کے پیسہ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،سپریم کورٹ آنا پارٹی کا نہیں عوام کا مسئلہ ہے،آج وزیروں اور مشیروں کے پاس کتنا پیسہ ہے،ہمارا مذہب اور آئیناس سب کی اجازت نہیں دیتا،بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستان میں 7ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے،کرپٹ لوگوں کی بنا پر سارے ادارے تباہ ہوگئے ہیں، سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے چوک چوراہے سے پارلیمنٹ تک آواز بلند کی،آج عوام کے حقوق لینے سپریم کورٹ میں حاضر ہیں،امید کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف ملے گا،اس دفعہ بھی ایک جے آئی ٹی بنائی جائے،اداروں کی مدد لی جس کے لیے وہ بنے ہیں۔