اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین احتجاج کرکے حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں جبکہ ہم ان کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ کار نہیں کہ احتجاج کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جائے۔جمعرات کے روز وفاقی حکومت کی مالی سال 2022/23کی ااقتصادی سروے رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر وفاقی دارلحکومت کا ریڈ زون پورے ملک سے آنے والے احتجاجی ملازمین میں شدید احتجاجی دھرنے کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں تک معطل رہی اور صحافیوں سمیت شہریوں کو ریڈ زون آنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس کے موقع پر صحافی کی جانب سے احتجاجی سرکاری ملازمین کے مطالبات کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین احتجاج کرکے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ان کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں تاہم حکومت ان کو بجٹ میں ریلیف فراہم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ حکومت پر دبا? ڈالنے کیلئے ریڈ زون میں ڈھیرے جمائیں اور ان کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
Load/Hide Comments



