اسلام آبا(آن لائن)د وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے شعر شیئر کیا
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
اور کہا کہ تکبر، ضد، انا، اپنی ذات و مفادات کے بت کا ہاؤس آف کارڈز دھڑام سے زمین بوس ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی سے روح نکل گئی، پارٹی بنانے والوں کے چلے جانے سے بس اب بت ہی باقی رہ گیا ہے۔ مغرور نے کہاتھا کہ کسی کے آنے اور جانے سے فرق نہیں پڑتا، وہ آج عبرت کی زندہ مثال بن چکا ہے۔
Load/Hide Comments



