اقوام متحدہ کی رواں سال دسمبر میں 28ویں موسمیاتی کانفرنسکے لیے متحدہ عرب امارات کا سلطان احمد الجابر کی بطور صدر نامزدگی کا معاملہ پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا معاملے پر مفصل بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی صدارت، موسمیاتی تغیر کے منفی اثرات میں کمی اور خاتمے کے لیے بامعنی پیشرفت کا نادر موقع ہے، متحدہ عرب امارات نے حالیہ برسوں میں شمسی و ہوا سمیت قابل تجدید توانائی ذرائع بارے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا،مصدر شہر منصوبہ، ابوظہبی شفاف توانائی حکمت عملی سے امارات 2050ء سے صفر اخراج کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے،متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ، پیرس معاہدے تحت صفر اخراج کے حصول کے لیے کلیدی سرمایہ کاری کی۔امارات نے موسمیاتی تغیر کے اثرات میں کمی کے اقدامات نافذ کرکے موسمیاتی تغیر کے مقابلے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔محمد بن راشد المکتوم سولر پارک، عالمی سطح پر قابل تجدید توانائی کے بڑےمنصوبوں میں سے ایک ہے، متحدہ عرب امارات نے پائیدار زراعت، آبی تحفظ اور فضلہ کے انتظام میں بھی سرمایہ کاری کی، متحدہ عرب امارات، بین الاقوامی تعاون، علم کے تبادلے اور مشترکہ حل تلاش پل کا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کو یقین ہے کہ متحدہ عرب امارات کی صدارت عالمی سطح پر موسمیاتی تغیر سے نمٹنے میں مدد دے گی،پاکستان کو اقوام متحدہ موسمیاتی کانفرنس کے لیے سلطان احمد الجابر کی صدارت پر مکمل اعتماد ہے،امید ہے بطور صدر کانفرنس سلطان احمد الجابر موسمیاتی تغیر کے عالمی ایجنڈے کو مثبت سمت دیں گے۔
Load/Hide Comments



