وزارت صحت کی شوگر ڈرنک پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 50 فیصد اضافی ٹیکس کی سفارش

اسلام آباد (آن لائن)وزرات صحت نے شوگر ڈرنک پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کر دی۔وزرات صحت کی جانب سے وزیر خزآنہ اسحق ڈار کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے 78 فی صد نوجوانوں کی شوگر ڈرنک پر ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کی گئی ہے،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ شوگر ڈرنک ملک بھر میں 58 فی صد نان کمیونکبیل بیماریاں کا باعث ہے، شوگر ڈرنک،جوسز،انجری ڈرنک، آئس ٹی سکوائش،سوڈا پر 50 فی صد ایف ای ڈی اضافی ٹیکس عائد کرنے سے سالانہ اڈھائی ارب کا ریوینو بڑھایا جا سکتا ہے،مراسلے میں وزرات صحت نے اس معاملے پر وزرات خزانہ کو ٹیکنکل خدمات کی پیش کش بھی کر دی ہے۔