اسلام آباد (آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جارہا ہے، خدیجہ شاہ دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے جو وزارت داخلہ کوبھجوا دی ہے، 9 مئی کے واقعات میں کچھ افغان شہریوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،تنازعہ کشمیر پر کسی فرد نہیں، ریاست پاکستان کی پالیسی چل رہی ہے، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری ررکھیں گے،بھارتی نئی پارلیمنٹ میں لگے نام نہاد اکھنڈ بھارت کے نقشے پر شدید اعتراضات کے ساتھ مسترد کرتے ہیں،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجود کے ساتھ فرانس میں بدتمیزی بارے آئی ایس پی آر بہتر بتا سکتا ہے۔جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کا تین روزہ دورہ کیا،عراقی اعلی قیادت، کاروباری طبقے سے ملاقاتیں کیں، مذہبی مقامات کا دورہ کیا، پاکستان، عراق کے مابین بسرہ، کراچی اور گوادر کے مابین دوستانہ بندرگاہوں پر تعاون پر اتفاق ہوا، پاکستان کربلا میں اپنا “زائرین مرکز” قائم کرے گا جو زائرین اور کاروباری شخصیات کو تعاون فراہم کرے گا،ترجمان نے کہا کہ چیئرمین صادق سنجرانی روس کے سرکاری دورے پر ہیں، ترکمانستان کا اعلی سطح وفد تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچاہے،دورے میں تاپی گیس پائپ لائن اور تاپ بجلی ترسیل لائن کی تعمیر پر بات ہو رہی ہے،انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین صحت مذاکرات گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوئے ہیں،وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر ناروے، سویڈن، ڈنمارک اور بیلجیم کے دورے پر ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ کھلنا، خوش آئند ہے،سعودی عرب اور ایران کے مابین بہتر ہوتے تعلقات خطے میں دیرپا امن و استحکام کی جانب اہم قدم ہے،پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتاہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ مظالم جاری رکھے ہوئے ہے،بھارتی قابض فورسز بچوں، نوجوانوں کو پیلٹ گنز، خطرناک اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں،اقوام متحدہ نے ہندوستان کو بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے پاک رکھنے پر زور دیا ہے،پاکستان تنازعہ کشمیر پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،بھارتی نئی پارلیمنٹ میں لگے نام نہاد اکھنڈ بھارت کے نقشے پر شدید اعتراضات کے ساتھ مسترد کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان 9 مئی کے واقعات پر اپنے قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عملدرآمد جاری رکھے گا،9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جارہا ہے، خدیجہ شاہ دہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے جو وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کیساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے،پاکستان اپنے قوانین کے مطابق تمام تر امور کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ سات سال سے چل رہا ہے، اور وزارت خارجہ ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے دورہ امریکہ کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کیں،امریکی حکام ڈاکٹر فوزیہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے تھے تاہم پاکستان کی کاوشوں پر تین بار ملاقات ہوئی،پاکستان کے ہیوسٹن میں قونصل جنرل متواتر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت دریافت کرتے ہیں،پاکستان جمہوری ملک، آزاد عدلیہ اور میڈیا رکھنے والا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی پاکستان، بھارت اور خلیجی ممالک سمیت بحرہند بحری اتحاد کی تجویز کو دیکھ رہے ہیں.
Load/Hide Comments



