سی پیک کی تعمیر اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گئی، چینی میڈ یا

اسلام آ با د(آن لائن) چین -پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،دونوں ممالک نے زرعی میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، اس فریم ورک کے تحت، چین اور پاکستان چائے کی پیداوار، پروسیسنگ اور تجارت میں بہت کچھ کر سکتے ہیں۔21 مئی کو “چائے کا بین الاقوامی دن” منایا جا تا ہے۔ چائے کا آغاز چین سے ہوا اور اس مشروب کو پوری دنیا میں شہرت حاصل ہوئی۔چائے مختلف ممالک کے مابین ثقافتی تبادلے اور عوامی دوستی کو بڑھا نے کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کرتی ہے۔ اس سلسلے میں منگل کے روزچینی میڈ یا نے ایک مضمون میں کہا کہ میں یہ بات شدت سیمحسوس کرتی ہوں۔پاکستان کے قومی نشان میں چائے کی علامت موجود ہے، جو پاکستان میں چائے کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔کھانے کے بعد ایک کپ چائے اور سہ پہر کے وقت چائے پینا ایک طویل عرصے سے پاکستانی لوگوں کا رواج رہا ہے۔ میں نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مقامی دوستوں کے ساتھ چائے پیتے ہوئے دونوں ممالک کی ثقافت کے بارے میں بارہا بات چیت کی ہے، چائے کے کپ پر ہونے والی ہماری اس بات چیت نے ہمیشہ باہمی تفہیم اور دوستی میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوں چین پاک تعلقات کے قیام کے اکہتر سالوں میں چین پاک دوستی کو دوام حاصل ہوا اور دونوں ممالک کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہوئے ہیں۔