اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کو ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ ملک کے تین بڑے ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے کیلئے اخبار اشتہار دے دیا گیا ہے ابھی تک تین خواہشمند فرمیں سامنے آئی ہیں،محکمہ اوپن بڈنگ کے زریعے ٹینڈر ایوارڈ کرے گا۔ابھی تک کسی کو کام ایوارڈ نہیں کیا،تاثر ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین زیادہ ہیں،وقت کے ساتھ پی آئی اے کے جہاز کم ہونا شروع ہوئے،حکومت کیپاس دو آپشن ہیں یا زیادہ پیسے لگائے یا پرائیویٹ سیکٹر کو بلائے،سیکرٹری ایوی ایشن نے بتایا کہ پی آئی اے سی میں اس وقت تین ہزار دس ڈیلی ویجز ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی آئی اے کے جعلی ڈگریوں والے ملازمین سے متعلق معاملہ پر بحث کے دوران بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ملازمین کمیٹی نے ہمیں مزید ایکشن سے روکے رکھا تھا،آ بھی رہا ہیاور جا بھی رہا ہے،ایئرپورٹس پر مسافروں کی شکایات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے ہیں،نارکوٹس حکام کی جانب سے مسافروں کو تنگ کرنے کی شکایات آتیہیں،مجبور مسافر رشوت دے کر جان چھڑاتے ہیں۔کمیٹی نے اس موقع پر جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے میں بھارتی شدہ ملازمین سے کوئی رعایت نہ برتنے سمیت کوئٹہ کی فلائیٹس سے متعلق تفصیلات دی جائیں۔ کمیٹی کا اجلاس سوموار کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں اراکین کمیٹی کے علاؤہ سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی ایوی ایشن، ایف آئی اے سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments



