واشنگٹن (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری روز اپنی استاد کو قر آن مجید کا تحفہ پیش کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اپنی ٹیچر کو قر آن مجید کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں بابر کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔ بابراعظم اور محمد رضوان حال ہی میں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا، جس میں وہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر کورسز کررہے تھے۔
Load/Hide Comments



