بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اچھی اور ترجیحی منڈی ہے، برطانوی سرمایہ کار مستفید ہوں، سید نوید قمر

مانچسٹر/اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے برطانوی سرمایہ کاروں کو پاکستان محفوظ سرمایہ کاری کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان ایک اچھی اور ترجیحی منڈی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے موقع پر مانچسٹر میں برطانوی کمپنیوں کے ساتھ منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیاتقریب میں تاجر برادری، یوکے پارلیمنٹرینز، میئرز، کونسلرز اور میڈیا کے نمائندوں کی شرکت کی اس موقع پر وزیر تجارت نے کہاکہ برطانیہ میں مقیم 16لاکھ پاکستانی دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کیلئے اہم ہیں انہوں نے کہاکہ پابندیوں کے باوجود برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی برآمدات نے 2 بلین امریکی ڈالر کے سنگ میل کو عبور کیا ہے جبکہ موجودہ مالی سال میں 10 فیصد شرح نمو کے ساتھ برآمدات کی رفتار برقرار رہنے کی توقع ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقیاتی امداد پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں دو طرفہ سرمایہ کاری اور برآمدات کے لیے 1رب 50کروڑ پا?نڈ کی سہولت کے برطانوی اعلان پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی رعایتوں کو بھی سراہتے ہیں اس سہولت سے پاکستان کی 92 فیصد سے زائد برآمدات پر ڈیوٹی صفر ہوئی ہے اس موقع پر برطانیہ کے کاروباری اداروں نے کاروباری مواقع کے لیے پاکستان کے ساتھ منسلک ہونے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔