کراچی (آن لائن)پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر (سی ڈی پی سی) کی پیش گوئی مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20 جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔
Load/Hide Comments



