پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو برباد کرکے اداروں کو بھی نقصان پہنچایا،امیر مقام

مردان (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو برباد کرکے اداروں کو بھی نقصان پہنچایا ہے،پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد دوبارہ ترقیاتی کام شروع ہوگئے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،پی ٹی آئی شرپسندوں نے9مئی کو وہاں بھی حملے کئے جہاں دشمن بھی کبھی جرات نہیں کرسکتا تھا،پاکستان کی تاریخ میں عمران خان کی شکل میں نالائق وزیراعظم اور حکومت کو مسلط کیا گیا،فارن فنڈنگ میں عمران خان کو اربوں روپے کی امداد آئی جس سے ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دیا گیا،2014میں خیبرپختونخوا میں لوگ ڈینگی سے مر رہے تھے عمران خان اور اس کے حواری ڈی چوک میں مصروف رقص تھے،نواز شریف نے وفاق اور پنجاب سے ٹیمیں بجھجوا کر یہاں کے عوام کی ڈینگی سے جان چھڑائی۔ مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ ہم سب پر اللہ کا حسان ہے کہ اللہ نے شہباز شریف کی قیادت میں ایک محنتی، دیانت دار وزیراعظم ہمیں دیا ہے وزیراعظم ملک وقوم کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں نواز شریف نے بھی ملک کو بہت سے ترقیاتی منصوبے دیئے موٹر ویز کے جال بچھا دیئے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں انتشار کی سیاست کا خاتمہ ہوگیا ہے اور دوبارہ ترقیاتی کام شروع ہوگئے ہیں اتحادی حکومت کی مدد سے ہم نے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سے جان چھڑا دی ہے پی ٹی آئی حکومت نے ملک کی معیشت کو کھوکھلا کردیا تھا اداروں کو نقصان پہنچایا نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک انشاء اللہ دوبارہ ترقی کرے گا عمران خان پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کے خواب دیکھ رہا ہے مگر یہ اس کے خواب ہی رہے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ نو مئی کو پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ملک کی ان حساس تنصیبات پر حملے کئے جہاں کبھی دشمن کی بھی جرات نہیں ہوئی غیر ملکی ایجنڈے کو مکمل کرنے کیلئے عمران خان اور اس کے حواریوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی کور کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، ریڈیو پاکستان پشاور سمیت دیگر حساس تنصیبات پر حملے کئے موٹرویز اور ٹول پلازوں کو بھی جلا دیا گیا دنیا میں یہ پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی فوج اور ادارے کمزور ہیں مگر ہم اپنے اداروں اور فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور تمام معاملات کو احسن طریقے سے ہینڈل کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ 2017اور 2018ء میں ملک ترقی کررہا تھا معیشت کے تمام اشاریے مثبت تھے مہنگائی قابو میں تھی مگر پھر عمران خان اور پی ٹی آئی کی نالائق حکومت کو ملک پر مسلط کردیا گیا جس نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا اداروں کو کمزور کردیا مگر اب یہ دوبارہ نہیں آگے اس کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو اربوں روپے کی امداد آئی جس سے ملک میں انتشار پھیلایا گیا یہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کے منتظر ہیں مگر یہ ان کا خواب ہی رہے گا اتحادی حکومت کے تعاون سے ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دینگے اب نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ 2014میں خیبرپختونخوا میں لوگ ڈینگی سے مر رہے تھے عمران خان اور اس کے حواری ڈی چوک میں مصروف رقص تھے،نواز شریف نے وفاق اور پنجاب سے ٹیمیں بجھجوا کر یہاں کے عوام کی ڈینگی سے جان چھڑائی عمران خان نے جھوٹی تقریروں سے نوجوان کو گمراہ کیامگر اب نوجوان اس کے بہکاوے میں نہیں آئینگے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے بجٹ آنے والا ہے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں قوم کیلئے ایک تاریخی بجٹ پیش کرینگے جس میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا جائے گا۔