کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کے لئے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں پیپلز پارٹی نے عزم کیا ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سابق صدر سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر محمد طارق حسن نے ملاقات کی اس موقع پر آصف زرداری کا کہناتھا ملک کی خاطر محب وطن جماعتوں سے ہمیشہ تعاون کیا ہے جس کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔ طارق حسن نے کہا کہ آپکی مثبت سوچ اور کاوشوں سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین و پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی جدوجہد سے ہی ملک کی معیشت بہت جلد بہتر ہوجائے گی.
Load/Hide Comments



