اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کل پانچ جون سے روس کادورہ کرینگے جہاں وہ اہم ترین فورم سے خطاب کرکے نئی تاریخ رقم کرینگے۔روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا میٹاوینکو کی دعوت پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی روس کا چار روزہ دورہ کرینگے۔چار روزہ دورے کا آغاز 5جون سے ہو گا جو کہ 9 جون تک جاری رہے گا ۔چیئرمین سینیٹ سینیٹر ز کے ایک وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کرینگے۔روسی ہم منصب نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو وفد کے ہمراہ دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔چیئرمین اہم ترین حکومتی عہدیداران سے ملاقاتوں کے علاؤہ روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔چیئرمین سینیٹ 7 جون، 2023 کو کونسل سے خطاب کرینگے۔ روسی سپیکر کی جانب سے اعلی سطح وفد کو روس کے دورے کی دعوت اور اعلی ترین فورم سے خطاب دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کریگا۔ پاکستان کی اعلی قیادت میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وہ واحد رہنما ہونگے جو روس کے اس اعلی ایوان سے خطاب کرینگے۔چیئرمینسینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور روس کی اپنی ایک سیاسی تاریخ ہے۔ پاکستان خطے کے مابین رابطوں کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم سمجھتا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ خطے کی ترقی کے ویژن کو فروغ دینے کی پالیسی کی بات کی ہے۔دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے.
Load/Hide Comments



