فیصل آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورسابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف عید الاضحی کے فورا بعدپاکستان آئیں گے، عمران نیازی کے ملک و قوم دشمنی اقدامات کے نتائج آج دنیا کے سامنے ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے کا خمیازہ 23 کروڑ عوام بھگت رہی ہے۔ فوج اور عوام کو لڑانے والے یہودونصاری کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے پاکستان میں گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں۔ اسلام و پاکستان دشمنی میں پی ٹی آئی تمام حدیں عبور کر چکی ہے، عمران نیازی سوشل میڈیا کا وائرس ہے جس نے نوجوانوں اکساتے ہوئے ملک میں انارکی پھیلانے کی ناکام کوششیں کیں‘شہدا کی یادگاروں کو گرانے والا کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ جناح ہاؤس جس طرح جلایا گیا ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے ایسی جرات دشمن بھارت نہیں کر سکتا وہ عمران نیازی نے کی۔ لوگوں کو تشدد پر اکسانے‘ ریاستی یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملے نیازی کے کہنے پر کئے گئے ہیں۔پاک فوج قوم کا سرمایہ اور فخر ہے جنکی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں،پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کارکنان گلی گلی کوچہ کوچہ پھیل جائیں۔ آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے۔
Load/Hide Comments



