اسلام آباد(آن لائن) نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو بطور گواہ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب کا بشری بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس میں قومی احتساب بیورو نے اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔ نیب نوٹس سے واضح ہے کہ بشریٰ بی بی کو بطور ملزمہ نہیں بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔7 جون کو بشریٰ بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند کیا جائے گا،نوٹس میں بشریٰ بی بی مختلف دستاویزات بھی طلب کی گئی ہیں۔نیب نوٹس میں 190 پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



