وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس6 جون کو طلب کرلیا

اسلا م آباد (آن لائن)وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا،نئے مالی سال کی ترقیاتی منصوبوں جائزہ لیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا،اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہونگے،وفاقی ترقیاتی پروگرام اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے،صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1559 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔