اسلام آباد (آن لائن) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سْرخ لکیر پار کی گئی ہے،پاکستان کی معیشت اور عوام کو بچانے کے لئے ’ریڈلائن‘ لگانے کا وقت آ گیا ہے۔منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے راستے میں ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی ہے، کسی کو عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کر کے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، معیشت جب بھی ’ٹیک آف‘ کرنے لگتی ہے، عمران خان کی شرپسندی اس کے راستے کی رکاوٹ بنتی ہے۔
Load/Hide Comments



