اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں میں جاری سرد جنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خواجہ آصف کی جانب سے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کوئی آپشن بی نہیں ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) ا?خری ا?پشن ہے، جو ا?پشن بی کی بات کرتے ہیں وہ غلط بات کرتے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب ا?ئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔وزیر دفاع کی عزت کرتا ہوں، انہوں نے سیاسی کیرئیر میں میری بڑی مدد کی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا خواجہ ا?صف کے ٹوئٹ پر میں نے ان کو پرائیویٹ میں جواب دیا ہے، اسلام ا?باد میں ان سے ملاقات کروں گا۔واضح رہے کہ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل کیلیے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے تبصرے سننے کو ملتے رہتے ہیں، مفتاح اسماعیل کی قابلیت مسلمہ ہے اور پارٹی ان کے علم سے براہ راست استفادہ کر سکتی ہے لیکن ملک کا معاشی عدم استحکام اس وقت ان کی میڈیا پر نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
Load/Hide Comments



