اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے،وہ بہت اچھا پاکستان تھا، نواز شریف

لندن(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو 2017 ڈگر پر واپس لے آئے کیونکہ وہ بہت اچھا پاکستان تھا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن میں کارکنان اور پاکستان سے آنے والی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں سیاسی منظر نامے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے بعد اپنے دفتر سے روانگی کے وقت میڈیا سے مختصر گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو صحیح راستے پر لے کر جائے اور 2017 والی ڈگر پر واپس لے آئے۔ 2017 کا پاکستان بہت اچھا پاکستان تھا۔