اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو وہ صرف وزیراعظم سے ہی ہو سکتے ہیں، راناثناء اللہ

اسلام آباد(آن لائن)وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو وہ صرف وزیراعظم شہباز شریف سے ہی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔دریں اثناء ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کا پرویز الہی کا کیس تحریک انصاف سے علیحدگی کی پریس کانفرنس والا نہیں ہے۔ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیاگیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹھیکوں میں 10فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کر اربوں روپے کمائے، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔