لاہور (آن لائن) جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث تحریک انصاف کی گرفتار خواتین رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جیل میں ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی انھیں تو جیل میں رکھناہی زیادتی ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید نے کہا کہ ان کے ساتھ جیل میں کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں کی گئی ہماری کیا یہ تذلیل کافی نہیں کہ بغیر کسی جرم کے ہمیں جیل میں رکھا گیا ہے ہم۔بے گناہ ہیں ہم نے کچھ نہیں کیا آدھی رات کو ہمارے گھروں میں چھاپے مارکر ہمیں پکڑا گیا بغیر کسی ثبوت اور وارنٹ کے پکڑا گیا اگر حکومت کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو ان کو پکڑا جائے ہمین کیوں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments



