اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خوشی ہے کہ پارلیمنٹ اور حکومت مماثلت والے قوانین میں ترمیم کر رہی ہے،حکومت کوعدلیہ کی قانون سازی سے متعلق سپریم کورٹ سے مشاورت کرنی چاہیے،سپریم کورٹ ریویو آف آرڈراینڈ ججمنٹ اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ہم آہنگی کیلئے پارلیمنٹ کو دیکھنے کا کہہ سکتے ہیں،اخبارات کے مطابق پارلیمنٹ نے کاروائی عدالت کو فراہم کرنے سے انکار کیا،پارلیمنٹ کو شاید معلوم نہیں تھا کہ تمام کاروائی ویب سائٹ پر موجود ہے، اٹارنی جنرل کی طرف سے یقین دہانی کرانے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ خوش آئندہ بات ہے کہ حکومت سپریم کورٹ سے متعلق دونوں قوانین پر دوبارہ غور کرے گی۔بعد ازاں معاملے کی سماعت آئندہ عدالتی ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
Load/Hide Comments



