اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پر آئندہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ادائیگیوں کا بوجھ، وزارت خزانہ میں نئے پیکج کیلئے ورکنگ شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو 11ارب ڈالر تک بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں، بیرونی ادائیگیوں کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف سے نیا پروگرام لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ میں نئے پیکج کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ستمبر میں نیا پیکج حاصل کرنا ہوگا، نیا بیل آؤٹ پیکج آئیندہ تین سال کیلئے لیا جائیگا، نیا آئی ایم ایف پیکج موجودہ پیکج سے زیادہ مشکل اور سخت ہوگا، نئے انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف پیکج لینا ضروری ہے،حکام وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ہم نے ورکنگ شروع کردی ہے شائد معاہدہ نگران حکومت کو کرنا پڑے، جو بھی اقتدار میں واپس آئیگا اسے معاہدے کاْ مکمل احترام کرنا ہوگا، موجودہ پیکج میں سے 2.6ارب ڈالر ملنا باقی ہیں،موجودہ پیکج تیس جون کو ختم ہوگا۔موجودہ پیکج پر سٹاف لیول معاہدہ ہوگا تو جون میں 1.2ارب ڈالر مل سکتے ہیں.
Load/Hide Comments



