سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچنے پر پارٹی راہنماؤں نے تنویر الیاس کا استقبال کیا۔ملاقات میں مسلم لیگی راہنماء چوہدری محمد سرور، چوہدری شافع حسین, سالک حسین اور مصطفیٰ ملک بھی موجود تھے۔تنویر الیاس نے چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان اور قوم کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔دونوں راہنماؤں کی ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور قوم کے لیے اکٹھے چلنے پر اتفاق کیا.