کوئی دوست مشورہ دینا چاہیں تو حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، حماد اظہر

لاہور (آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے میں چئیرمین عمران خان کا کارکن اور تحریک انصاف کا عہدیدار ہوں۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوست مشورہ یا حل تجویز کرنا چاہیں تو اس کا حتمی فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں سے تفصیلی بات ہوئی ہے اور حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔