لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور کی یوتھ کواڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی 60ارب سکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔ثاقب نثار کے جعلی صادق و امین کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔سوشل میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے جلد اپنی موت آپ مرنے والے ہیں۔نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر گھولنے والے سرغنہ کا یوم حساب قریب ہے۔نو مئی کے واقعات سوچی سمجھی پلاننگ کا شاخسانہ تھے جن کا مقصد ملک میں خانہ جنگی اور بغاوت کا ماحول پیدا کرنا تھا لیکن سکیورٹی نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمرانی ٹولے کی سازش کو ناکام بنایا۔انہوں نے مزید وزیراعظم شہبازشریف اور انکی ٹیم دن رات ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمرانی فتنہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے اب حکومت کیلئے اصل ٹارگٹ صرف معاشی صورتحال ہے جلد اس پر بھی قابو پالیا جائے گا۔آئی ایم ایف کا متبادل پلان بھی زیر غور ہے۔پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرچکا ہے اس کے باوجود آئی ایم ایف تاخیر کررہا ہے۔کل تک جو امریکہ کو اپنا نمبرون دشمن قرار دیتا تھا آج ہو امریکہ سے ہی مدد مانگ رہا ہے۔عمران خان جہاں مرضی بھاگ لے اسکو اپنے جرائم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Load/Hide Comments



