عمران خان نے صدرعارف علوی سے اختلافات کی تردید کردی

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے صدرعارف علوی سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارہ نہیں،ہم نے صرف ملک کی خاطر مذاکرات کے لئے دعوت دی ہے،فیصلہ کر لیں کہ ملک آئین کے تحت چلنا ہے یا ڈنڈے کے زور پر چلائیں گے،صحافی نے سوال کیا کہ کیاعارف علوی آپکے سوالوں کا جواب نہیں دیتے؟ کیا عارف علوی نے قانون پر دستخط کر کے آپ کو اعتما میں لیا ہے جس پر چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نہیں نہیں یہ بلکل غلط ہے،کوئی اختلاف نہیں، عارف علوی دستخط نہ بھی کرتے تو قانون بن جاتا،الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر مذاکرات کیلئے دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ ایک ہی چیز ہے،اسٹبلشمنٹ ہی حکومت بھی چلا رہی ہے،الیکشن کے علاوہ اس وقت کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر کہا ہے مزاکرات کے لئے دعوت دی ہے،خواہشیں ہیں الیکشن تب ہو جب پی ٹی آئی کو کرش کردیا جائے،ملک میں معاشی بحران کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کی آفر کی،ملک کی معیشت تباہ ہورہی ہے،ہم جنرل باجوہ سے بھی الیکشن سے متعلق ہی بات کی،جب آپ میچ نہ کھیل سکتے ہوں تو اسطرح ناک آوٹ کرنے کی کوشش ہوتی ہے،تمام کیسز میں تحقیقاتی ٹیموں سے پہلے بھی تعاون کررہا تھا،اب بھی تحقیقات میں تعاون کررہا ہوں،پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ثابت کر کے الیکشن سے باہر کرنے کی کوشش ہے،مذاکراتی ٹیم بنی ہوئی تھی ہمارے مسلسل مذاکرات چل رہے تھے،چیف جسٹس نے بھی کہا مذاکرات کریں،سیاسی جماعتیں مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتی،ہمارے لوگوں کو ہر طرح سے بلیک میل کیا جارہا ہے،آپ فیصلہ کر لیں ملک ڈنڈے سے چلے گا یا آئین کے مطابق چلے گا یاد رہے کہ عمران خان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ناراضگی کے باعث رابطہ منقطع کر چکے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری رابطہ ایک ہفتے قبل ہوا تھا جس کے بعد عمران خان صدر مملکت کے میسجز کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔ صدر مملکت نے 9 مئی کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے یکے بعد دیگرے پارٹی چھوڑنے پر عمران خان سے گفتگو کی تھی اور موجودہ سیاسی صورتحال میں دفاعی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔