شہریار آفریدی اور علی محمد خان تحریک انصاف کو نہیں چھوڑ رہے، ان پر مزید غیر قانونی ظلم کیا جارہا ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد(آن لائن)شہریار آفریدی اور علی محمد خان کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پرصدر مغربی پنجاب پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ?علی محمد خان کو تیسری مرتبہ اور شہریار آفریدی کو دوسری مرتبہ عدالت سے رہائی کیساتھ ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،علی محمد خان اور شہریار آفریدی وہ لوگ ہے جو پریس کانفرنس کرکے تحریک انصاف کو نہیں چھوڑ رہے، ان پر مزید غیر قانونی ظلم کیا جارہا ہے، نظام انصاف کسی ظالم کو سزا دینے کو تیار نہیں۔