عمران خان بشریٰ بی بی کے کہنے پرفیصلہ بدل دیتے تھے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا کہ جو میرے سامنے ہوا اس پر گواہی مانگی گئی تو ضرور دوں گی، بشری ٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان فیصلہ بدل دیتے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود اپنے آپ کے دشمن ہیں اور کوئی نہیں، وہ کہتے تھے میں کلا ہی کافی ہاں، پی ٹی آئی انوکھی سیاسی جماعت تھی جس میں ایک شخص کی ڈکٹیشن چلتی تھی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو تنصیبات پر حملہ کرنے والے تربیت یافتہ لوگ تھے، لوگوں کو ذہن سازی کر کے استعمال کیا گیا، پرتشددواقعات میں ملوث افراد کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہونی چاہئے.