لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے جے آئی ٹی نے عمران خان کو منگل کے روز طلب کر رکھا تھا لیکن عمران خان نے ذاتی حیثیت میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی بجائے اپنا نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کی روشنی میں عمران خان نے 9 مئی کے افسوسناک واقعات پر اپنا تحریری جواب اپنے نمائندے کے ذریعے بھیجوا دیا.
Load/Hide Comments



