انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے روپ میں انتشار پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مذاکرات کے اہل نہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات جمہوری عمل کا حصہ ہے، اسی کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے، ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے بھیس میں انتشار پسند عناصر ریاست کی علامتوں پر حملہ کرتے ہیں، ان کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔ ان کے کیے کی سزا ملنا چاہیے۔